Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون صحافی کو ہراساں کیا گیا، شرمیلا فاروقی

Now Reading:

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون صحافی کو ہراساں کیا گیا، شرمیلا فاروقی
شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون صحافی کو ہراساں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے خلاف قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کی جو مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

شرمیلا فاروقی  نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی قرارداد میں کہا  کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے اس خاتون صحافی کو ہراساں کیا گیا لیکن وفاقی حکومت نے خواتین صحافیوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ حکمران جماعت سے وابستہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے خواتین صحافیوں کو دھمکانا افسوسناک ہے ۔

شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا  کہ خواتین صحافیوں نے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے خلاف آواز بلند کی ہے  لیکن یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے بات کریں تو آپ کو گالی پڑتی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

شرمیلا فاروقی مرغی اور مچھلی میں فرق بھول گئیں

شرمیلا فاروقی،مچھلی میں سے مرغی نکل رہی،سوشل میڈیا پر مزاق بنو پاکستان...

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی  نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ذریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائے جبکہ حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائے ۔

سندھ اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کی  پی ٹی آئی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ مذمتی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر