Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، عثمان ڈار

Now Reading:

کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، عثمان ڈار

وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

اس ضمن میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پہلے کسی حکومت نے سنجیدہ کوشش نہیں کی تھی لیکن موجودہ حکومت نوجوانوں کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

اس دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار پہلے سے وسیع کر دیا گیا ہے جو کہ نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر رقم کے حصول کا شاندار موقع ہے۔

معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہوگا، وزیراعظم

Advertisement

یاد رہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم ککی جانب سے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں  اور کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں جس وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں، شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔

وزیراعظم کی جانب سے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر