Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، بجلی کی فراہمی معطل

Now Reading:

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، بجلی کی فراہمی معطل
کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ میں تکنیکی خرابی سے سسٹم کو 130 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ ہے اور کے الیکٹرک اپنے سسٹم سے صرف 900 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جب  کہ نیشنل گرڈ اور آئی پی پیز سے 1020 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے اس طرح کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 780 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

الیکٹرک ذرائع ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ سسٹم میں خرابی سے  لیاری، کھارادر ، نارتھ و نیوکراچی، بفرزون اور سرجانی میں صبح 9 بجے سےبجلی بند ہے جب کہ  فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید

صارفین کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، بفرزون ، خدا کی بستی اور سرجانی ٹاون میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

Advertisement

صارفین کا مزید کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا ، اسکیم 33 ، اورنگی ٹاون ، لیاری اور بلدیہ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی فالٹس کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر