
آسمان پر بجلی چمکتے ہی کراچی کی بجلی بند ہوگئی جبکہ کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے سلسلے میں ایک بار پھر کے الیکٹرک کے بڑے بڑے دعوے ڈھرے کے ڈھرے رہ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اس بار بارشوں میں کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں زیر آب آنے والے تمام علاقوں میں بجلی کی بحالی سے انکار کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سے کیش کیگزشتہ روز سے بندش سے شہری کھانا پکانے کے حوالے سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔
اس ضمن میں ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز سے گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لانڈھی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، پاپوش، سائٹ، کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے اور شاہ فیصل کالونی نمبر 4، اور 5 میں بھی گیس فراہمی معطل ہے جبکہ سائٹ صنعتی ایریا میں گیس سپلائی مکمل بند ہے۔
سوئی گیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک دو دن میں گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News