Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ چین کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے چین روانہ

Now Reading:

وزیر خارجہ چین کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے چین روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے چین روانہ ہو گئے وہ چین پاکستان وزرائے خارجہ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے چین روانہ ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ سینئیر عہدیداروں کے ہمراہ دو روز کے لیے چین کے شہر ہینان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں جس دوران وہ چین پاکستان وزرائے خارجہ تزویراتی مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان مذاکرات میں چین کی قیادت اسٹیٹ کونسلر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گےچین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پہلا دور مارچ میں ہوا تھا۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ فریقین باہمی دلچسپی کے امور کورونا پر تعاون، دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا پاکستان اور چین قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر