Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کراچی سندھ کا ہے اور رہے گا، نثار کھوڑو

Now Reading:

 کراچی سندھ کا ہے اور رہے گا، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے سینیر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، کراچی سندھ کا ہے اور سندھ کے کسی شھر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے سینیر رہنما نثار کھوڑو نے سندھ کی وحدت کے خلاف سازشیں بند نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا رخ کرتے ہوئے کالاباغ ڈیم اور ایم آرڈی کی طرز پر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے آج کا سندھ بھر میں احتجاج سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں اور کراچی پر قبضے کے خواب دیکھنے والوں کے لئے بھرپور جواب ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے اگر سندھ دھرتی ماں کے خلاف سازشیں بند نہیں کی گئی تو پہر کالاباغ ڈیم اور ایم آرڈی کی طرز پر تحریک چلائینگے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے سینیر رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی کراچی کے روینیو پر نظر ہے اور این ایف سی میں صوبے کے حصے سے کٹوتی چاھتے ہیں اس لئے کراچی پر قبضہ کرنا چاھتے ہیں

Advertisement

پیپلز پارٹی کا سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کا سندھ توڑنے کا یہ خواب پرانہ ہے جو کبھی تعبیر نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے سینیر رہنما نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ یہ حکمران 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاھتے ہیں،18 ویں ترمیم کا ہر موڑ پر دفاع کرینگے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے تحت پی پی پی کراچی ڈویزن کی جانب سے کراچی پر وفاق کے قبضے اور سندھ کی تقسیم کی سازش کے خلاف صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باھر احتجاج کیا گیا۔

 احتجاجی مظاہرے میں وقار مھدی، راشد ربانی،سعید غنی، جاوید ناگوری، لال چند اکرانی، سمیت دیگر رہنماؤں اور بڑء تعداد میں خواتین و مرد کارکنان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر