
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےبیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملے کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریلی میں کریکر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی ریلی میں دھماکہ شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنان سے اظہارِ افسوس کرتے ہیں جبکہ کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتیں مذموم مقاصد کیلئے ایسی اوچھی حرکتیں کررہی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں 8 افراد کے زخمی ہعنے کی اطلاع موصول ہوئی جنہیں طبی امداد کے لئے لیاقت نیشنل اور آغا خان منتقل کیا جارہا ہے۔
جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملہ
عینی شاہد کے مطابق بیت المکرم پیڈسٹل برج کے قریب فت پاتھ پر دھماکہ حافظ نعیم الرحمان کی تقریر کے دوران ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی میں دستی بم پھینکا گیا، ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی جانب جارہی تھی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہوئے جس کے باعث 8 آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News