شبلی فراز کا افسروں کو میزبان ملک کی زبان سیکھنے کی اہمیت پر زور
وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے بیرون ملک افسروں کو میزبان...
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کیلئے فیصلے کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن والے اپنے اقتدار کیلئے سیاست کرتے آئے ہیں لیکن ہم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں اپنے مفاادات اپنے حواریوں کے مفادات کو پروموٹ کرنے کا طریقہ حکومت بنارکھا تھا جبکہ ان مفادات کو چیک کرنے تمام اداروں میں ماضی کے حکمرانوں نے اپنے لوگ لگائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہر وہ پلیٹ فارم اپنایا جس سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جاسکے جبکہ بھارت ہر لمحہ کوشش ہوتی ہے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم بلیک لسٹ میں چلے جاتے ہیں تو بین الاقوامی بینک یا انٹرنیشنل آرگنائزیشنز جو قرضہ دیتے ہیں وہ بہت مہنگے ہوجاتے ہیں جبکہ کوئی قرضہ دیتا ہی نہیں اگر کوئی دیتا ہے وہ بھی انتہائی مہنگے سود پر دیتے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اوپزیشن فیٹیف جیسے مسئلے پر بھی سیاست کررہی ہے، یہ شروع دن ہے حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاساب فیٹیف قوانین کو استعمال کرکے این آر او مانگ رہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی ہر پالیسی کا محور غریب لوگ ہوتے ہیں، وزیراعظم کی نیت ٹھیک تھی اسی لئے الللہ نے مدد کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی لوگ بھوک سے بے شک مرجائیں کورونا سے نہ مریں لیکن وزیراعظم نے یقین محکم کیساتھ سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائے دنیا کے ریسرچرز حیران ہیں کہ پاکستان کس طرح اتنے کم نقصان کے ساتھ اس وباء سے نکل آئی۔
اپنے بیان میں شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن چاہتے ہیں جو ان کی لوٹ مار کا پیسہ ہے وہ بچ جائےجبکہ عمران خان کی کوئی ذاتی لڑائی نہیں لیکن ہم اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ملک کے حق میں فیصلہ بہ کیا تو اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوجائیں گی جبکہ اپوزیشن کو پتا ہے اگر ہم فیٹف بلیک لسٹ میں جاتے ہیں تو ہم آئسولیشن میں چلے جائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News