Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے، دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے، دفتر خارجہ
گلگت بلتستان

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ   پانچ اگست کو کشمیر میں بھارتی غیر قانونی تسلط کو ایک سال مکمل ہوا۔بھارت نے ایک سال سے کشمیریوں کو تمام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری   نے راجوری میں تین کشمیر کی شہادت کی مذمت کرتے  ہوئے کہا کہ  بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقین بنائے۔

انہوں نے کہا کہ   بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج وزیر خارجہ چین کے دورے پر گئے ہیں۔ دورے کے دوران کورونا ،باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر بات ہو گی۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری    کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کا دورہ چین پاک چین تعلقات کو  مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر خارجہ سے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے تمام تر ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ  پاکستان نے مشرق وسطی ٰاور فلسطین کے معالے پر اپنی پوزیشن واضح کی ہوئی ہے۔ فلسطین کے مسئلے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے موقف میں واضح ہے کہ اسرائیل 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جائے۔ ہم بیت المقدس کے بطور دارلحکومت فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں جن میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔   وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے 2019 کے تاریخی دوروں نے پاک سعودی تعلقات میں سنگ میل پیش رفت کی ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  اقتصادیات،دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعلقات آگے بڑھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر