Advertisement
Advertisement
Advertisement

10،9،8 محرم کی مناسبت سے ٹریفک کا متبادل روٹ پلان جار ی

Now Reading:

10،9،8 محرم کی مناسبت سے ٹریفک کا متبادل روٹ پلان جار ی
ٹریفک پلان

کراچی میں 10،9،8 محرم الحرام کی مناسبت سے ٹریفک پولیس نے متابدل روٹ پلان جار ی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 8  محرم الحرام کا جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو  ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ،نیپئرروڈ اوربمبئی بازار سے  حسینیہ ایریانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔

9محرم کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے مارٹن کوارٹر سے شروع ہو کر نشتر پارک پہنچے گا  اور مجلس ہوگی۔

9 اور 10محرم کا جلوس   نشتر پارک سے  براستہ ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ اور  بولٹن مارکیٹ سے حسینیہ ایریانیاں پہنچے گا۔

جلوس کا آغاز ہوتےہی نمائش ٓانے والی ٹریفک کو سولجر بازار  اور نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

Advertisement

لیاقت آباد سے نمائش آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی سے جیل روڈ،کشمیر روڈ، شارع قائدین وشارع فیصل جانے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیڈیم روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ نیو ایم اے جناح روڈ اور شارع قائدین ،شارع فیصل تک جاسکے گی۔

سپر ہائی وے سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر دس سے ناظم آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ سپر ہائی وے سے آنے والی ہیوی ٹریفک براستہ حبیب بینک، شیر شاہ سے ماڑی پور روڈ جا سکے گی۔

نیشنل ہائی وے سے آنے والی ہیوی ٹریفک بھی راشد منہاس روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سے لیاقت آباد جا سکے گی۔ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ گرومندر سے جلوس کے روٹ کی جانب ممنوع ہوگا ۔

صرف خصوصی اجازت نامے کی حامل گاڑیاں ہی چیکنگ کے بعد جلوس کے روٹ پر آسکیں گی۔جلوس کے شرکاء سولجر بازار نمبر3،گرومندر اور سوسائٹی سگنل  کی جانب سے نمائش آسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر