پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کراچی ہمشہ سے سندھ کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سی آر پی سی قانون کے تحت حکومت ترمیم کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کبھی سندھ میں گورنر راج کی بات کرتی ہے اور کبھی یہ کراچی کو صوبہ سندھ سے الگ کرنے کی بات کرتی ہے لیکن کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا ہونے نہیں دینگے اور اس ضمن میں پارٹی اپنے روابط جمہوری فورمز سے بڑھائے گی اور سول سوسائٹی سے بھی روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انہوں نے آصف علی زرداری کے متعلق کہا کہ آصف زرداری کو 17 اگست کو بلایا ہے لیکن آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ آصف زرداری کی نیب عدالت پیشی پر یکجہتی کے لیے کارکنان پہنچیں لیکن آصف زرداری نے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے منع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
