Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان
شہزاد اکبر

حکومت کی جانب سے میاں نواز شریف کی لندن سے واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے میاں نواز شریف کی لندن سے واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور اب تک لندن میں ان کے علاج کا کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ نواز شریف لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف...

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیماری کے نام پر نواز شریف کا یہ مذاق برداشت نہیں کیاجائےگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا ہے کیونکہ نوازشریف خود لندن سے نہیں آئیں گے اور انہیں واپس لانے کے لیے تمام تر قانونی طریقے اختیار کئے جائیگے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آر او کا پلس پلس پلس مانگ رہی ہے جبکہ منی لانڈرنگ جرائم کی ماں ہے مگر اپوزیشن کہتی ہے اسے سنگین جرم نہ کہا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اوراحتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا۔

.فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردارہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر