وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین بھی قائم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔
فواد چوہدری نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے میں سعودی سفیر کو آگاہ کیا اور سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔
سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
