
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی چیمپئنز ہمارا سرمایہ ہیں جن پر قوم کو فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعلی محمود خان نے جان شیر خان کی خیریت دریافت کی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا جبکہ محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو اخراجات کی بروقت ادائیگی کی ہدایت دی۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ عالمی چیمپئن جان شیر خان کی جلد صحت یابی اور بہتر صحت کیلئے دعاگو ہیں، جان شیر خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔
جیل اصلاحات کے لئے نئے لیگل فریم ورک کی تیاری کو یقینی بنایا جائے، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔
ٹیلی فونک رابطہ کے دوران سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے وزیر اعلی کا نیک خواہشات اور مدد پر شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دو سپائن سرجریز کرائی تھیں اور وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News