
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن افتخار الحسن شاہ گیلانی کا تبادلہ کرکے جوائنٹ سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایوانِ صدر ارشد فرید خان کو جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔
گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن آغا وسیم احمد کا ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن میں تبادلہ منسوخ کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News