Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادویات اور خوراک کا عطیہ لبنان روانہ کردیا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

ادویات اور خوراک کا عطیہ لبنان روانہ کردیا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  بیروت میں ہونے والے حالیہ دھماکوں اور اس المناک سانحے  کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ  خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  4  اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں اور ان کے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان پر ہم دل گرفتہ ہیں ۔

وزیر خارجہ نے اس المناک سانحے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے اس المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

Advertisement

انہوں نے نے بیروت دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے  پاکستان کی جانب سے  اس مشکل گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   اس سانحے کے نتیجے میں ہونے والے شدید معاشی نقصان پر بھی بہت دکھ اور افسوس ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب کو بتایا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی طرف سے ادویات اور خوراک کا عطیہ روانہ کر دیا گیا ہے جو آج شام تک لبنان پہنچ جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس المناک سانحے میں لبنان کی حکومت اور عوام کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے ۔

دونوں وزرائے خارجہ کا حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر بھی اتفاق ہوا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان جناب عارف علوی نے بھی اس سانحے پر لبنانی قیادت کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر