Advertisement
Advertisement
Advertisement

سخت وقت گزر گیا بہتر وقت پاکستان کا منتظر ہے، شبلی فراز

Now Reading:

سخت وقت گزر گیا بہتر وقت پاکستان کا منتظر ہے، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے سخت وقت گزر گیا ہے اور اب بہتر وقر پاکستان کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ حفیظ شیخ نے کابینہ اجلاس  میں معاشی صورتحال پر بریف کیا جس میں بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تین بلین ڈالر پر آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پیسے شفاف طریقے سے دیئے گئے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے بھی لوگوں کو سبسڈی دی گئی، کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی ٹیکس میں چھوٹ اور ریلیف دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کا معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان...

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ممالک کی شرح اموات اور نقصان پاکستان سے ذیادہ رہا لیکن اللہ نے حکومت کی کوشش میں برکت ڈالی اور اب معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سیمنٹ کی ایکسپورٹس بڑھ گئی ہیں، فرٹیلائزرز 22 فیصد زیادہ خریدی گئی ہیں اور 300 ارب کے اضافی ریونیو اکٹھا کیا سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آئی ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کو کی گئی ادائیگی سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کیونکہ میڈیا ہاؤسز کو 80 فیصد ادائیگی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اجلاس میں  وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو ملکی معاشی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ لینڈ گریبنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اقدامات کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر