Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، افغان عمل امن میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کرتا آ رہا ہے ،وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان، افغان عمل امن میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کرتا آ رہا ہے ،وزیر خارجہ
پاکستان، افغان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان عمل امن میں، اپنا مصالحانہ کردار، مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کرتا آ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی  جس میں وزیر خارجہ نے افغان طالبان کے  وفد کو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور ” سپائیلرز ” سے متعلقہ ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

 دوران ملاقات ‘افغانستان  امن عمل میں حالیہ پیشرفت،بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ کو طالبان اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے یہی موقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ افغان مسئلے کا دیرپا اور مستقل حل افغانوں کی سربراہی میں، مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہےجبکہ  پاکستان کی مخلصانہ مصالحانہ کاوشیں، 29 فروری کو دوحہ میں طے پانے والے طالبان امریکہ امن معاہدے کی صورت میں بارآور ثابت ہوئیں۔

وزیر خارجہ  نے  یہ بھی کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے، انٹرا افغان مذاکرات کے جلد انعقاد کا متمنی ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ مذہبی، تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے  گہرے برادرانہ تعلقات ہین۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی مواقعوں کی فراہمی، افغان مہاجرین کی باعزت، جلد واپسی اور افغانستان کے معاشی استحکام کیلئے، عالمی برادری کو اپنی کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج...

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان،افغان امن عمل سمیت خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا  او ر توقع ہے کہ افغان قیادت،افغانستان میں قیام امن کیلئے، اس امن معاہدے کی صورت میں میسر آنے والے، نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

افغان طالبان کے وفد نے، افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے بروئے کار لائ جانے والی مسلسل کاوشوں اور پر خلوص معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ. محمود قریشی کے علاوہ وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان,  ڈی جی افغانستان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر