ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ بریفنگ کا مقصد ملکی مجموعی اندرونی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزادی خداوند تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ آزادی کی قدر مقبوضہ کشمیر کی ماؤں اور بہنوں سے پوچھیں ۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مظالم کے باوجودکشمیری عوام تحریک جدو جہد آزادی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اٹھنے والی آوازیں دنیا بھر میں گونج رہی ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارت اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔حالیہ عالمی رپورٹ میں بھارت میں دہشت گردگروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
