
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عاطف مشعل نےالوداعی ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشعل نے آج جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
افغان سفیر نے دوران تعیناتی افغانستان اور افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل افغان سفیر عاطف مشعل نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News