اربوں روپے مالیت گندم کی ذخیرہ اندوزی کا معاملہ، ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے مالیت کی گندم ذخیرہ کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کو فلور ملز سے متعلق رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
محکمہ خوراک کے حکام کی رپورٹ کے مطابق گل فلور روہڑی نے 32ہزار سے زائد، شہنشاہ فلور مل نے15ہزار سے زائد گندم کی بوریاں ذخیرہ کرلی ہیں ۔
اس کے علاوہ ریان فلور ملز پنو عاول نے 48 ہزار، انصاف ٹریًرز کی روہڑی میں 61 ہزار سے بوریاں ذخیرہ اندوزی کی رپورٹ ملی ہے۔
ماروی فلور مل گھوٹکی نے 13 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں ذخیرہ کی ہیں جبکہ مکیش فلور ملز روہڑی نے 61ہزار گندم کی بوریاں ذخیرہ کی ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلورملز کی ذخیرہ کی گئیں گندم کی مجموعی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
