کمزور افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور اور غربت کا شکار...
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت ڈاکٹرعبدااللہ عبداللہ کوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹرعبدااللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گفتگومیں پاک افغان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پاک افغان تعلقات کومزید مضبوط کرنےکےعزم کا اظہار کیا جبکہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کےتعلقات کوبڑھانے کی ضرروت پرزوردیا۔
چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت ڈاکٹرعبدااللہ عبداللہ سے ملاقات میں عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان جلد انٹرامن مذاکرات کا منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغان تنازع کاکوئی فوجی حل نہیں ہے جبکہ افغان تنازع کاحل سیاسی تصفیے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
عبداللہ عبداللہ کیلئے قومی کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ کونسل کامیابی کے ساتھ مقاصد حاصل کرے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News