Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت دے دی

Now Reading:

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت دے دی
ترکی کے دورے

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردگان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفون رابطہ کیا اورعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی صدر عارف علوی نے بھی صدر اردگان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی مشکل حالات میں منائی جا رہی ہے اور دنیا کو کئی چیلنجز درپیش ہیں کوویڈ-19 نے عالمی معیشت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم سے ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم ایشوز پر گفتگو

صدر مملکت نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنے اور ترکی کے رہنما کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردگان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی مسلمان خوف اور امتیازی سلوک کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اُمید ہے کہ ترکی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اصولی آواز اٹھائے گامشکل حالات میں بھی قابض حکومتیں فلسطین اور کشمیر میں اپنا ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان ترکی کے ملکی مفادات پر مستقل حمایت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو کورونا وبا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی جبکہ صدر ڈاکٹر علوی کی صدر رجب طیب ایردوان کو آیا صوفیہ کے نماز کیلئے دوبارہ کھلنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر