چمن میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی
بلوچستان کےعلاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 ...
بلوچستان کے شہر حب میں نامعلوم دہشتگردوں کے دستی بم حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا کے لئے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سرحدی پٹی کے قریب واقع صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں شیر علی پمپ کے قریب نامعلوم دہشتگرد جھنڈے اور بیجز کے اسٹال پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں موجود پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے حب سول اسپتال اور بعد ازاں کراچی سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی افراد میں ظہور، کریم بخش،آصف ،شریف اور غلام محمد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر، تحقیقاتی اداروں واقعے میں ملوث عناصر کی تلا شروع کردی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News