
زینب کے والد امین انصاری کی وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے زینب کے نام پر میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا بل منظور کرنے کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری کی وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بچٹ 2020 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ بچٹ 2020 میں قصور میں زینب کے نام سے میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا بل منظور کیا جائے۔
زینب کے والد نے اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ زینب سانحہ میں چیرمین جسٹس فار زینب کمیٹی خادم قصوری کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں اعلی پاکستانی ایورڈ سے نوازا جائے۔
والد امین انصاری کا کہنا تھا کہ اپیل سے قبل بھی ڈی پی او قصور کی جانب سے اعلی حکام کو لکھے جانے والے خط میں بھی خادم قصوری کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
زینب الرٹ بل کی ایوان بالا سے منظوری
زینب کے والد امین انصاری کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چیرمین جسٹس فار زینب خادم قصوری نے زینب سانحہ کے دوران ہونےوالے مظاہروں میں کروڑوں مالیت کی املاک اور سرکاری دفتری سامان کو نقصان ہونے سے بچانے میں اہم رول ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس بل کی تیاری کا کام جنوری 2018 میں پنجاب کے شہر قصور میں چھ سالہ زینب کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے۔
زینب سے جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں انھی کے محلے کے ایک رہائشی عمران علی کو ڈی این اے ٹیسٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان پر مقدمہ چلا۔
عمران علی کی جانب سے اقرار جرم کے بعد 18 فروری کو انھیں چار بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور سات برس قید کی سزا سنائی گئی۔
اس کے بعد گذشتہ برس 17 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدرِ پاکستان سے سزا کے خلاف کی جانے والی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد انھیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News