
کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے کے واقعے کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد کیا جانا والا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیاہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چودہ میں سے چار افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بچنے والوں میں تین خواتین اور ایک کشتی چلانے والا شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہے۔
ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد سوار تھے۔تمام سیاح پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل پہنچے تھے۔
ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے محمود آباد سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News