Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کا 70 فیصد بیرون ملک سے لائے گئے تیل سے بناتے ہیں، عمر ایوب

Now Reading:

توانائی کا 70 فیصد بیرون ملک سے لائے گئے تیل سے بناتے ہیں، عمر ایوب
عمر ایوب

یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ کر جائے گی، عمر ایوب

وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ  توانائی کا 70فیصد بیرون ملک سے لائے گئے تیل سے بناتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے حوالے سے اہم معاہدہ کیا ہے جبکہ ماضی کی حکومتیں ان معاہدوں میں ناکام ہوئیں اور سنجیدہ نہیں تھیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر کی اصلاحات اور صارفین تک ترسیل میں بہتری لائیں گ۔ بجلی کی کاسٹ اور تقسیم ھمارے توانائی کے اصلاحات کا ایجنڈا ہے ۔ان اصلاحات کے ذریعے سرکلر ڈیبٹ کے بھاؤ میں کمی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں آئی پی پیز نے ہماری بات مانی ہے۔ آئی پی پیز میں غیر ملکی سپانسر نے بات مانی اس پر شکر گزار ہیں۔ہمارے معاہدوں پر نظر ثانی ہو چکی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اصلاحات پیکیج میں ہمارے حکومتی بجلی پیدا کرنے والے بھی اس میں آئیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ توانائی سیکٹر سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوا اس کو درست کر یں گے۔بلوچستان میں ٹیوب ویلز پر استعمال ہونے والے بجلی کے پیسوں پر 44 ارب حکومت کو نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی ساری توجہ توانائی سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے پر ہے ۔اگلے دو تین ہفتے میں مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر