ملک بھر میں یوم استحصال کا آغاز ہوچکا ہے جس کے پیش نظر پارلیمان کو بھی سبز ہلال پرچم کے سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
تفصیلا کے مطابق پاکستان میں یوم استحصال کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر پارلیمان کو سبز ہلال پرچم کے سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے جہاں پر امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کچھ دیر میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
پارلیمنٹ کی عمارت پر تھری ڈی پراجیکٹ کے ذریعے کشمیر میں مظالم کی عکاسی جاری ہے جس میں تھری ڈی پروجیکٹر سے ملی نغمے بھی بجائے جا رہے ہیں ۔
کشمیر میں مظالم کے حوالے سے تصاویر بھی دکھائی جا رہی ہینں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سے متعلق کلپس بھی چلائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
