Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ
حکومت

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا  اعلان کردیا۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی  ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  لڑکا ہوا تو 1500 روپے سہ مائی اور لڑکی ہوئی تو 2000 روپیہ فی سہ مائی ادا کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی   نے کہا کہ  کل غذائی قلت سے متعلق پروگرام لانچ ہونے جارہا ہے۔غذائی قلت میں کبھی بچے کا وزن اور کبھی قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔ قد چھوٹا رہنے سے بچوں کی ذہنی صلاحیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ  بچوں کی ذہنی صلاحیت کم رہنے سے وہ ملک کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا نہیں کرپاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بچوں کے مسائل کو ترجیح بنا کر اُس پر جامع پروگرام کا آغاز کیا ہے۔  وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ یہ ہماری ترجیہات میں شامل ہوگا۔

Advertisement

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  احساس کے دائرہ کار میں بہت سے پروگرامز ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے بہت سے پروگراموں کا اجراء کیا گیا ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب احساس نشونماء کا آغاز کر رہے ہیں ،احساس تعلیم کا آغاز بھی جلد ہی ہوگا۔ یہ پروگرام ماہرین کےساتھ ایک سال  کی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں حاملہ خواتین کو اسپیشلائزڈ نیوٹریشنز دئیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  مُلک کے 9 اضلاع میں اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔8 سینٹرز فنکشنل ہیں باقی پورے 33 رواں ماہ میں ہی مکمل کر لیے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کیش کفالت پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے ہی یہ ایک پروگرام ہے۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ دو قسم کے پراڈکٹس مہیاء کیے جائیں گے ،ایک ماں اور ایک بچے کے لیے ہوگا۔ ماں کو 15 ماہ اور بچوں کو 2 سال تک یہ غذا فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے  صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلڈنگز اور دیگر وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ  3  سالوں کے لیے 8.5 بلین روپے کی لاگت سے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔2 لاکھ 21 ہزار افراد اس پروگرام سے مستفید ہوپائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر