Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشحالی کی بحالی کے لیے قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں، پاول جونز

Now Reading:

خوشحالی کی بحالی کے لیے قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں، پاول جونز

پاکستان میں امریکی قائمقام سفیر ایمبیسڈر پاول جونز نے کہا ہے کہ مشکل دور میں خوشحالی کی بحالی کے لیے ہم قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی قائمقام سفیر پال جونز نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایمبیسڈر پاول جونز کا کہنا تھا کہ امریکہ کے عوام اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم آذادی کی مبارکباد دیتا ہوں بطور امریکی ہم لوگ آزادی کے دن کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم دونوں ممالک آزادی اور حق خود ارادیت کی خواہش کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئے پاکستان کے پاس ایک خود مختار اور آزاد ملک کے طور پر جشن منانے اور فخر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

پاول جونز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیے پاک امریکہ شراکت حفظان صحت کے عملہ کی تربیت، موبائل لیبز اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

حالیہ مشکل دور میں خوشحالی کی بحالی کے لیے ہم قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں۔

Advertisement

امریکہ آئی ایم ایف سے ہنگامی امداد کے اجراء کی حمایت اور تجارت و سرمایہ کاری میں توسیع کے لیے بھی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن، جنگ کے خاتمے اور خطے کی خوشحالی کے لیے مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔

امریکہ کو پاکستان کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے کیونکہ خوشحال پاکستان کا وجود بہتر اور محفوظ دنیا کے مفاد میں ہے سارے پاکستانیوں کے لیے شاندار صحت، کامیابی، امن اور تندرستی کا متمنی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر