ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، پرویز الٰہی
چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف...
نیشنل پارٹی کے رہنما، سینیٹر و سینیئر اور معروف سیاستدان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے سیاستدان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تعزیتی پیغام میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے میر حاصل بزنجو کے اہلخانہ اور دوستوں سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مرحوم کے پسماندگان سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے حامل تھے۔
یاد رہے کہ نیشل پارٹی کے رہنماء و سینیٹر اور معروف سیاستدان میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں چل رہا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News