مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ترقی پذیرممالک کی معیشت متاثر ہوئی ہے جس میں حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا، معیشت ودیگر نقصانات سے نمٹنے کیلئے کوشش جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی اور قرضوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو سست ہوگیا۔
تاہم معیشت کو محصولات میں کمی اور اخراجات میں اضافہ، اشیاء کی ملکی اور عالمی سطح پر طلب میں کمی کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کورونا کے دوران سیاحت، کاروباری سفر، تجارت اور پیداوار میں بھی کمی ہوئی اور ان تمام مسائل کی وجہ سے گزشتہ مالی سال قرض میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تر معاشی صورتحال کے باوجود بھی جون 2020 میں ورلڈ بینک نے جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں سے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت محصولات میں اضافے اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے مزید معاشی بہتری کی طرف جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
