 
                                                                              کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں میں نکاسی آبا کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
سی بی سی کے مطابق نکاسی آب کی صفائی کے لیے اس وقت 1500ورکرز کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جہاں پر 146 چھوٹے پمپس اور 18 ہیوی پمپس کے ذریعے بارش کے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے
سی بی سی کے مطابق متاظرہ علقوں میں 13 واٹرسکشن باوزربھی مختلف علاقوں میں بارش کے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے موجود ہیں اور زیادہ متاثرہ علاقہ مکینوں کو تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
سی بی سی نے پہلے ہی مون سون بارشوں کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جس کے باعث عملہ اور بھاری مشینری بارش کے دوران بھی مختلف علاقوں میں موجود رہا تھا۔
دی بی سی نے بتایا ہے کہ سطح سمندر اونچی ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران نالوں سے نکاسی دشوار ترین کام تھا جبکہ کلفٹن اورڈی ایچ اے سمندر کے نزدیک ترین ہے جسں وجہ سے پا نی کا اخراج تیز بارشوں کے دوران ممکن نہیں تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال ریکارڈ بارشیں ہوئیں،جس کی وجہ سے موجودہ گھبیر صورتحال پیدا ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 