
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پتہ لگالیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے اسلحے کا لائسنس کس کے نام پر ہے ۔
واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کا لائسنس سعد نصیر نامی شخص کے نام پر ہے۔ سعد نصیر نامی شخص نے یہ اسلحہ 2010 میں بشیر خان ٹریڈنگ کمپنی سے خریداتھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ بلوچستان سے آیا تھا، پولیس نے سعد نصیر کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔
سعد نصیر کے ڈاکٹر ماہا سے روابط کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News