
مسئلہ کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ملائیشیا نے بھی پاکستان کی آواز میں آواز ملادی ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حمایت کرنے پر مہاتیر محمد سے اظہار تشکر بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس مرتبہ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اہل کشمیر کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کیخلاف لب کشائی پر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کا مشکور ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2020
انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کا سال مکمل ہونے پرتقریب سےخطاب کیا اورکشمیریوں کی بھرپور حمایت کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ اب چونکہ میں مزید وزیراعظم نہیں ہوں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب میں بغیر کسی روک ٹوک کے بات کرسکتا ہوں اور بنا کسی بائیکاٹ اور اس طرح کے دھمکیوں کے بغیر مسئلہ کشمیر کو حل کرسکتا ہوں۔
Now that Iam no more the Prime Minister, I take it that I can now speak without restrain and address the Kashmir issue without threats of boycotts and such.
AT THE “KASHMIR’S ONE YEAR LOCKDOWN SINCE 5TH AUGUST 2019
AdvertisementKUALA LUMPUR
— Dr Mahathir Mohamad (@chedetofficial) August 8, 2020
ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی مقبوضہ جموں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوستان کی نو لاکھ قابض فوج کے محاصرے میں جی رہے ہیں۔
دریں اثنا ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ، ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی ناجائز مقبوضہ جموں میں بھارتی جبر کے خلاف بولنے پر اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News