Advertisement
Advertisement
Advertisement

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے،عثمان بزدار

Now Reading:

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے،عثمان بزدار
پراپرٹی ٹیکس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس کی نئی درجہ بندی کرنے سے متعلق ویلیوایشن ٹیبل مرتب کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

اجلاس میں کم مقدمات رکھنے والی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے امورکوحقیقت پسندانہ بنانے اور چیرٹیز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے چیرٹیز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 15اکتوبر تک کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ای اشٹام کے ریفنڈ سے متعلق پنجاب ای اشٹام رولز 2016میں ترامیم  اور عوام کی سہولت کیلئے 5لاکھ تک اشٹام پیپر کے ریفنڈ کا اختیار کمشنر کو دینے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے رولز آف بزنس 2011میں ترامیم اور پنجاب شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ایکٹ 1950میں ترامیم کی منظوری دی۔

Advertisement

پنجاب کابینہ نے پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کوپنجاب بھرمیں ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965کے سیکشن 120کے تحت موٹر وہیکلز آفیسرز کو اختیارات تفویض کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سپریم کورٹ کے معزز جج کی ہدایات کی روشنی میں 6انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی بندش کی منظوری جبکہ پنجاب ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل اور پنجاب گورنمنٹ ایڈور ٹائزمنٹ پالیسی 2020میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 16محکموں کے سیکرٹریز فرائض سرانجام دیں گے اور ہمارا یہ اقدام جنوبی پنجاب صوبے کی اہم قدم ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عوام سے کیا ایک اوروعدہ پورا کیا ہے، ماضی میں صرف نعروں سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئے ہیں، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیا جارہا ہے، عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر