
عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کیلئے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے قرضہ جات کی تفصیلات کے لئے دستاویز جاری کر دیئے جبکہ پاکستان کیلئے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔
دستاویز کے مطابق اعلان کردہ قرضہ جات میں اب تک پاکستان کو 2 ارب 62 کروڑ ڈالر موصول کئے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان 1.38 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ فراہم کیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت عالمی بینک کی جانب سے اب تک پاکستان کو 11 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ فراہم کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف نے قرضہ بجٹ بنانے میں تعاون کیلئے دیا۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ اے ڈی بی کی جانب سے 85 کروڑ ڈالر قرض فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے تحت اے ڈی بی نے اب تک پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور قرضے کی مد میں 62 کروڑ ڈالرسے زائد قرض دیا ہے۔
پاکستان کے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے
عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے جا ری کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اب تک 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے جبکہ بجٹ سپورٹ کی مد میں اے آئی آئی بی نے 75 کروڑ ڈالر قرض فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News