
مریم نواز کی پیشی پر پولیس پر پتھراو کرنے والا ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، حکومت مخالف ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا لیگی کارکن بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ٹک ٹاکر سجاد بٹ نے لیگی کارکنان ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر پتھراو کیا۔
پولیس نے سجاد بٹ نامی ٹک ٹاکر کو نیب آفس کے باہر سے گرفتار کیا جس کے بعد اب تک پولیس 50 کے قریب لیگی کارکنان کو گرفتار کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ آج مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ نیب دفتر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
بلایا ہے تو جواب بھی سنیں ، واپس نہیں جاؤں گی
پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں لیگی کارکن منتشر ہوئے تو پولیس نے ہتھے لگنے والے کارکنوں کو پکڑ کر گرفتاریاں عمل میں لانا شروع کر دیں۔
لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔
لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News