
کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے لواحقین کو انشورنس کے معاملے پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثہ لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کواحقین کے لئے انشورنس کی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کی رقم میں اضافہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے کیونکہ اس ضمن میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تمام مسافروں کے قانونی ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی مسافر انشورنس کی مد میں ادا کئے جائیں گے جبکہ اس سے قبل پی آئی اے دس لاکھ روپے فی مسافر جنازے اور تدفین کے زمرے میں پہلے ہی ادا کر چکی ہے۔
طیارہ حادثے کا شکار لواحقین کو10لاکھ روپےفی کس ادا کیے جائینگے
انہوں نے بتایا ہے کہ انشورنس رقم کے حوالے سے پی ائی اے نے کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب اسے قانونی ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا انتظار ہے اور اس سلسلے میں ورثاء کو خطوط ارسال کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تمام لواحقین کو پچاس لاکھ روپے ادا کئے جانے تھے جو کیرج بائی ائیر ایکٹ 2012 کے مطابق تھے۔
طیارہ حادثہ کیس ، شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے طیارہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
بعدازاں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News