Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم ڈویژن میں 1573 ارب سے زائد کی بے قائدگیوں کی نشاندہی

Now Reading:

پیٹرولیم ڈویژن میں 1573 ارب سے زائد کی بے قائدگیوں کی نشاندہی
پیٹرولیم

پیٹرولیم ڈویژن  میں مجموعی طور پر 1573ارب64کروڑ  روپے کی بے قائدگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ برائے 2019-20بول نیوز نے حاصل کر لی۔  رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن  میں مجموعی طور 1573ارب64کروڑ  روپےکی بے قائدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں مختلف معاملات میں آڈٹ کو ریکارڈ پیش نہ کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ آڈٹ کوریکارڈ پیش نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے صارفین سے 792ارب روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی نہیں کی گئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی توسیع کے بغیر 142 ارب روپے سے زائد کی پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی پیداوار کا انکشاف ہوا ہے۔ 146 ارب روپے سے زائد نان ٹیکس رسیدوں کی عدم ریکوری کا معاملہ بھی آڈٹ رپورٹ کا حصہ ہے ۔

آر ایل این جی میں بد انتظامی کی 105ارب روپے کی نشاندہی کی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے12 دریافت شدہ ذخائر سے پیداوار حاصل نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دریافت میں تاخیر سے ستائیس سالوں میں 69ارب روپے سے زائد ریونیو کا نقصان ہوا ہے۔

گیس کمپنیوں کی نااہلی سے 63 ارب روپے سے زئد کی گیس چوری ہوئی جبکہ ناشپا فیلڈ میں ایل پی جی پلانٹ کی انسٹالیشن میں تاخیر سے48 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ایک ریفائنری کی جانب سے ڈیمڈ ڈیوٹی کی مد میں 24ارب روپے سے زائد غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں او جی ڈی سی ایل کےفرسودہ پلانٹ لگانے کی وجہ سے 2ارب 71کروڑ روپے کے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

گیس کمپنیوں کی جانب سے ایک ارب پچیس کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری کے کیس کی عدم پیروی کا انکشاف ہوا ہے۔

آٹھ معاملات میں غیر قانونی تعیناتیوں میں 39 کروڑ روپے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر