
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہر کے چھ مختلف علاقوں میں ایک ساتھ انہدامی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی آشکار داور نے تمام غیر قانونی تعمیرات کے انہدامی آپریشن کا دورہ کیا جس کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہر کے چھ مختلف علاقوں میں ایک ساتھ انہدامی کارروائی کا آغازکیا گیا۔
دورے کے دوران ڈی جی ایس بی سی نے چھ منزلہ غیر قانونی تعمیرات کو مکمل مسمار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
ترجمان ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے احکامات پر شہر کی چھ مقامات پر مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو علاقہ پولیس کے بھی حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ آپریشن لیاقت آباد ، گلبرگ ٹاون اور صدر ٹاون میں کیا گیا ہے جبکہ آپریشن میں تیزی کے لئے نجی مزدرورں کو بھی دہیاڑی پر طلب کیا گیا۔
دوسری جانب آپریشن کی سست روی پر تین افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پوسٹنگ نہ ہونے کے باوجود مہنگی گاڑی میں غیر قانونی تعمیرات کو بچانے والے افسر کی بھی سرزنش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News