وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے لیے چین کے صوبے حینان آمد ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے حینان پہنچنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کچھ ہی دیر میں باقاعدہ ملاقات ہو گی۔
وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہو گا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گذشتہ روز دو روزہ دورے پر چین پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News