
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر قائد کے مختلف علاقوں کورنگی، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ ایئر پورٹ کے اطرف میں بھی موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔
بارش سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش سے کئی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے سبب پانی بھی کھڑا ہوگیا۔
بارشوں کا نیا اسپیل ، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
شہر میں بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال بھی خراب ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے سلپ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ادھر شہر میں بارش سے کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دن میں تین بار ایک ، ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News