Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی خودساختہ چارج شیٹ مسترد

Now Reading:

بھارت کی خودساختہ چارج شیٹ مسترد
خودساختہ

پاکستان کی جانب سے بھارت کی خودساختہ چارج شیٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ  پاکستان، بھارت کی خود ساختہ چارج شیٹ کو مسترد کرتا ہے کیونکہ  اس خودساختہ چارج شیٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشیش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ خود ساختہ چارج شیٹ گذشتہ برس بھارتی غیرقانونی مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا ہے کہ مبینہ چارج شیٹ میں حقائق میں تبدیلیاں جے پی کے پاکستان مخالف الاپ کو آگے بڑھانے کے لیے مرتب کی گئیں ہیں اور  یہ تبدیلیاں اندرونی تنگ سیاسی عزائم کے لیے ڈیزائن کی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے مسترد کی جانے والی بھارتی خود ساختہ چارج شیٹ بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیش کی تھی۔

Advertisement

بھارتی سازش کے حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ماضی میں کسی بھی قابل عمل معلومات کی فراہمی کی صورت میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس ضمن میں زاہد خفیظ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے محرکات کے لیے قابل اعتماد شواہد ہیش کرنے میں ناکام رہا تھا اور باوثوق شواہد پیش کرنے کی بجائے بھارت نے اس حملے کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر