Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

Now Reading:

پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ  پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نے آج ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا۔

ایئر چیف  نے جے ایف 17 بی  (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔

 ایف سولہ طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے  والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

ایئر چیف  نے کہا کہ پاک فضائیہ میں جے ایف 17 ڈوئل سیٹ  اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو گی۔

Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ  نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہار گذشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔

ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر