احساس ایمرجنسی کیش وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا احساس ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ لوگوں کو درپیش مشکلات اور حالیہ بارشوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ وفات پاجانےوالےاہل افرادکےلواحقین پروگرام کی ادائیگیاں ختم ہونے کے15دن بعد (30 سمتبر )تک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک تصدیق کےمسائل کاسامناکرنےوالےمستحقین بھی 30 ستمبر تک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جو افراد اپنی اہلیت سے لاعلم ہیں وہ احساس پورٹل کی ویب سائٹ سے اپنی اہلیت معلوم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News