وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ متعلقہ حکومتیں ایسے عناصر کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مسلم امہ اور جید علماء کرام کے درمیان رابطوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
