
پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں پولی تھین بیگز کے خاتمہ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر سے پولی تھین بیگز ختم کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولی تھین بیگز پرپابندی کے حوالے سے سیکرٹری ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہدایات بھی جاری کر دیں گئی ہے۔
سیکرٹری ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفسران کو پندرہ روز کے اندر پولی تھین بیگ ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
یاد رہے اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز،پرچون کی دکان اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کیلئے دو ہفتے کا نوٹس دیا جائے۔
ہنزہ میں نو ٹو پلاسٹک بیگز مہم جاری
حکم نامے میں مزید کہا گیا تھا کہ نوٹس کے بعد عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔
اس سے قبل سندھ کابینہ نے 2018 میں فیصلہ کیا تھا کہ صوبے میں پولی تھین اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی جس کا آغاز سکھر سے ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News