
ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینجھر جیل میں ڈوبنے والے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مزید ایک شخص کو بچالیاگیا ہے۔ کشتی الٹنے کے واقعے میں بچنے والوں کی تعداد3ہوگئی ہے جبکہ باقی رہ جانے والے مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد سوار تھے۔تمام سیاح پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل پہنچے تھے۔
ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے محمود آباد سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News