
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آڈٹ پالیسی 2019 کی منظوری دیتے ہوئے انکم ٹیکس کا نیا آڈٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ نئے انکم ٹیکس آڈٹ سسٹم کے مطابق تین قسم کے ٹیکس گزاروں کو آڈٹ میں سہولت دے دی گئیں ہیں۔
ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2019 میں بتایا گیا ہے کہ کل 1.67 فیصد ٹیکس گزاروں کا آڈٹ ہوگا اور گزشتہ سال جو آڈٹ ہوچکا ہے، ان کا آڈٹ نہیں ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو 2019 کے گوشواروں میں ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے جبکہ ایمنسٹی میں رقوم اور درخواستیں جمع کرانے والوں کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News